Time 06 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان میں صحافی کی گاڑی پر حملہ، 3 بھانجوں سمیت 4 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں صحافی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: عرب میڈیا۔ فوٹو فائل
اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں صحافی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا: عرب میڈیا۔ فوٹو فائل 

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے صحافی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں صحافی کی بہن کے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملےکی معلومات اور تصاویر آج اقوام متحدہ میں جمع کرائیں گے۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ پر میزائل حملے کیے جس میں ایک اسرائیلی فوج ہلاک ہو گیا۔

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں المغازی کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد علاؤل کے 4 بچے، 4 بھائی اور ان کے بچے شہید ہو گئے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 40 صحافیوں سمیت مختلف صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے 60 کے قریب ملازمین شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 25 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :