06 نومبر ، 2023
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ کون سےالیکشنز رہ گئے؟کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس؟
عدالت نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری مالی اختیارات دیے جائیں، یوسیز کے ملازمین کو ذمہ داریاں دینے کا عمل بھی فوری مکمل کریں۔
بعد ازاں عدالت نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر کی درخواست نمٹا دی۔