پاکستان
Time 06 نومبر ، 2023

سول اسپتال کوئٹہ کے 2 مزید ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق

سول اسپتال کی ایک نرس، ایک پیرامیڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہیں: ڈاکٹر وسیم بیگ/ فائل فوٹو
سول اسپتال کی ایک نرس، ایک پیرامیڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہیں: ڈاکٹر وسیم بیگ/ فائل فوٹو

کوئٹہ: سول اسپتال کے  مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  سول اسپتال کے مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال کی ایک نرس، ایک پیرامیڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت میں بتایا گیا ہےکہ  بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

مزید خبریں :