06 نومبر ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے ریکارڈ پر ریکارڈ بنالیے اور کاورباری دن میں بلند ترین سطح ریکارڈ کرکے کاروبار کا اختتام بھی ریکارڈ ساز کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53860 پوائنٹس پر بند ہوا، یہ کاروبار کے اختتام پر بلند ترین سطح رہی۔
آج کاروباری کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 54000 سے 56 پوائنٹس کے فاصلے پر 53944 پوائنٹس رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 53166 رہی۔
کاروباری دن میں54 کروڑ 64لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 93 ارب روپے بڑھی ہے اور کاروبار اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7770 ارب روپے ہے۔