07 نومبر ، 2023
لاہور: پنجاب بھر سے اب تک 800 سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق 700 سے زائد غیر ملکیوں کی اسکریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے جب کہ مختلف اضلاع سے800 سے زائد غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پکڑے جانے والے غیرقانونی غیرملکیوں کو ہولڈنگ ایریاز میں رکھا جا رہا ہے جہاں نادرا اور ایف آئی اے کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں سرگودھا، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔