Time 07 نومبر ، 2023
کھیل

افغانستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کیوں ٹرینڈنگ میں ہیں؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹرگلین میکسویل نے دھواں دھار ڈبل سنچری بنا کر افغانستان کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔ 

91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود تنہا ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

میکسویل نے 128 گیندوں پر 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 201 رن بنائے۔

آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی یقینی فتح شکست میں بدل جانےکے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر سابق بھارتی کرکٹر اور  آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

خیال رہے کہ  عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر چنئی کے گراؤنڈ میں رقص کیا  تھا جس کی ویڈیو خود انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا تھا کہ میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔

آج افغانستان کی شکست کے فوری بعد ایکس پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین عرفان پٹھان سے سوال کرنے لگے کہ وہ کب ڈانس کریں گے، توکسی نے کہا کہ 'پروگرام تو وڑ گیا'۔

ایک صارف نے میمز کے ساتھ پوسٹ کی کہ میکسویل کی یہ اننگز عرفان پٹھان کے ڈانس کی حقدار  ہے۔

ایک صارف نے مسٹر بین والی طنزیہ پوسٹ کی کہ عرفان پٹھان کا ڈانس اپلوڈ ہو رہا ہے۔

ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں میکسویل  اپنی اننگز  عرفان پٹھان کے نام کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی دلچسپ میمز شیئر کرنےکا سلسلہ جاری ہے جن میں سے چند یہ ہیں۔


مزید خبریں :