Time 08 نومبر ، 2023
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار کی بلند ترین سطح پر بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبار کا مثبت رجحان رہا  اور 100 انڈیکس پہلی بار  54 ہزار  سے اوپر  بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز  ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 866 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے سے 54 ہزار  261 پر بند ہوا، 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔

آج 100 انڈیکس نےتاریخ کی بلند ترین سطح 54 ہزار 419 بھی رقم کی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  بازار میں آج 48 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا،  شیئرز  بازار کےکاروبار کی مالیت 20 ارب 12کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72 ارب روپے بڑھ کر 7820 ارب روپے رہی۔

اس سے قبل منگل کا روز  بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک شاندار اور تاریخی دن رہا  تھا جب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر  پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی تھی لیکن کاروباری دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا تھا۔