Time 08 نومبر ، 2023
کاروبار

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمت نہیں بڑھائی گئی البتہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے  جبکہ ماہانہ 25 مکعب  میٹر گیس کی قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  جبکہ ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 400 مکعب میٹرگیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی  ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق تندوروں کے لیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے اور  پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار  ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور  سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور غیر برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

مزید خبریں :