10 نومبر ، 2023
کراچی: اسٹیٹ بینک نے اکتوبر میں آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال اکتوبرمیں ترسیلات ستمبرکے مقابلے میں 11.5 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات پاکستان آئی ہیں۔