Time 10 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘، بھارتی اداکارہ نے شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی

محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں/ فائل فوٹو
محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں/ فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی۔

محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ میں  شاندار پرفارمنس کے بعد  بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

اداکارہ پائل گھوش نے محمد شامی کو ٹیگ کیا اور ٹوئٹ میں  شادی کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’شامی اگر تم اپنی انگلش سدھار لو تو میں تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘۔

واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم  حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔

چند برس قبل محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد محمد شامی اور ان کے بھائی کو گرفتار کیا گیا جب کہ محمد شامی کی اہلیہ کو بھی اپنے شوہر کے گھر جاکر شور شرابا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، محمد شامی کی جانب سے اگرچہ ان الزامات کی تردید کی گئی تھی ۔

تاہم رواں برس مئی میں ایک بار پھر محمد شامی کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا جب کہ حال ہی میں شامی کی ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد ایک انٹرویو کلپ میں ان کی اہلیہ کو ان کے  گن گاتے دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :