Time 10 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سابق شوہر بہت اچھے انسان ہیں ان کی برائی نہیں سن سکتی: فضا علی

شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر فواد کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے: اداکارہ/ فائل فوٹو
شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر فواد کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے: اداکارہ/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ سابق شوہر فواد کی برائی نہیں برداشت کرسکتیں۔

اداکارہ فضا علی حال ہی میں ایک نجی شو کی مہمان بنی تھیں جس دوران انہوں نے  اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بیٹی کی پیدائش کے تیسرے دن ہی کام کرنا شروع کردیا تھا اور جب سے روزانہ باقاعدگی سے شوٹ پر ہوتی ہوں لیکن سیٹ پر کئی لوگوں کا رویہ ناگوار گزرتا تھا اور کچھ لوگوں کی وجہ سے تو ڈراموں سے کنارہ کشی بھی اختیار کرنا پڑی‘۔

فضا علی نے کہا کہ ’میں نے شوبز سے کنارہ کشی سابق شوہر فواد کی وجہ سے کی کیوں کہ علیحدگی کے بعد  جب میں کام کیلئے سیٹ پر آئی تو لوگ مجھ سے ہمدردی کے اظہار کیلئے فواد کی برائی کرتے تھے، ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو فواد کے دوست تھے لیکن یہ سب مجھے پسند نہیں تھا نہ ہی مجھ سے فواد کی برائی برداشت ہوتی تھی جس کی وجہ سے میں نے ڈراموں میں کام کرنا بھی چھوڑدیا‘۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

فضا علی  کا کہنا تھا  ’آپ اس شخص کی برائی نہیں سن سکتے جس نے آپ کے ساتھ کچھ برا کیا ہی نہ ہو  سابق شوہر نے کبھی  مجھے مارا پیٹا نہیں نہ ہی گالم گلوچ کی انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ گالی کیا ہوتی ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کسی بھی دو افراد میں علیحدگی کیلئے دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن مجھے پتا ہے کہ اس شو  کے بعد تبصروں میں لوگ مجھ پر تنقید کریں گے کہ اگر اچھا تو چھوڑا کیوں؟

خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید خبریں :