Time 11 نومبر ، 2023
کھیل

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا خفیہ پلان؟

بابر اعظم کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی ایسا خفیہ پلان ہے جس سے وہ سیمی فائنل کھیلنے کی ناممکن راہ کو ہموار کر سکتے ہیں۔ فوٹو فائل
بابر اعظم کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی ایسا خفیہ پلان ہے جس سے وہ سیمی فائنل کھیلنے کی ناممکن راہ کو ہموار کر سکتے ہیں۔ فوٹو فائل

کولکتہ: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کا سفر مایوس کن انداز میں ختم ہو رہا ہے اور انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے دوران پاکستان ٹیم مشکل اعداد و شمار کے ہیر پھیر میں گھری ہوئی ہے۔

پاکستان اپنا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گا لیکن کپتان بابر اعظم کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی ایسا خفیہ پلان ہے جس سے وہ سیمی فائنل کھیلنے کی ناممکن راہ کو ہموار کر سکتے ہیں۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، پوری پلاننگ ہے کہ 10 اوور کیسے کھیلنا اور بعد میں کیا کھیلنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے اگر فخر زمان 20 یا 30 اوور کھیل گیا تو ہم اس کو حاصل کر سکتے ہیں، فخر زمان کے علاوہ محمدرضوان اور افتخار کا بھی اہم کردار ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے کچھ اہم مواقع مس کیے اور مشکل صورتحال سے دوچار ہیں لیکن اب بھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، انگلینڈ کے خلاف کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مگر مار دھاڑ کرکے وکٹیں بھی نہیں گنواسکتے، ہمارے پاس ایسے بیٹر ہیں جو ہمارے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں :