Time 11 نومبر ، 2023
جرائم

پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار، بارودی مواد بھی برآمد

سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائی کی، جہاں سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں/ فائل فوٹو
سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائی کی، جہاں سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو  گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

مزید خبریں :