11 نومبر ، 2023
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم ترین میچ بھارت کے شہر کولکتہ میں جاری ہے جہاں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔
آج کے اس میچ کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تھے لیکن پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا تو یہ فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو بڑا ہدف دیا جاسکتا تھا جس کے بعد ایک مخصوص اسکور پر پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم کو آؤٹ کرنا تھا اور مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنا تھا۔
اب چونکہ پاکستان ٹاس ہار چکا ہے اور پہلے فیلڈنگ کر رہا ہے لہٰذا اب پاکستان کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اب صورتحال کافی سنگین ہو گئی ہے۔
پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان اب اسی صورت میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر یہ پانچ چیزیں ہو جائیں۔
* انگلینڈ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوجائے اور پاکستان یہ 50 رنز 2 اوورز میں مکمل کرے۔
* یا انگلینڈ 100رنز بنائے اور پاکستان یہ ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرلے۔
* انگلینڈ اگر 150 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
* اگر انگلش ٹیم نے 200 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کو یہ 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
* 300 رنز بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جو کہ تقریباً ناممکن ہے۔