Time 12 نومبر ، 2023
کھیل

خود سے مایوس ہوں، بطور بولر پرفارم کرتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا: شاداب

میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی : نائب کپتان شاداب خان کی گفتگو/فوٹوفائل
میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی : نائب کپتان شاداب خان کی گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ورلڈکپ سے باہر ہونے اور اپنی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، ورلڈکپ کی کارکردگی پر پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور ہر کوئی مایوس ہے، کرکٹ میں یہی سبق ہے کہ ہمیشہ بہتر ہونا ہے۔

نائب کپتان نے کہا کہ میں اپنے آپ سے بھی مایوس ہوں، میں توقعات پر پورا نہیں اترا مجھے پرفارم کرنا چاہیے تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم نہ کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی، اگر میں بطور بولر پرفارم کرتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، میرا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ وطن واپس جا کر تجزیہ کروں گا کہ کیا کیا غلطیاں ہوئیں، ہماری کافی غلطیاں اور کمزوریاں رہیں اس لیے باہر ہوئے، ہم تینوں شعبوں میں ناکام رہے لیکن خاص طور پر بولرز  پرفارم نہ کر سکے، بیٹنگ میں بھی ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنا ہو گا۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ صرف کپتان جیت یا ہار کا ذمہ دار نہیں ہوتا، سب کا کردار ہوتا ہے لیکن ہمارا کلچر ہی ایسا ہے کہ ہر چیز کپتان پر ڈال دی جائے، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

مزید خبریں :