Time 12 نومبر ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں ایک نیا اور بہترین فیچر متعارف

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے / فائل فوٹو
اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے / فائل فوٹو

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے حالیہ مہینوں میں میموری سیور اور انرجی سیور جیسے کئی ٹولز متعارف کرائے ہیں۔

اب دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ کونسی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہا ہے۔

اس فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس فیچر سے معلوم ہو جائے گا کہ کونسا ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے / فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل
اس فیچر سے معلوم ہو جائے گا کہ کونسا ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے / فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

اس کا استعمال بھی آسان ہے، جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔

جب یہ معلوم ہو جائے کہ کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :