Time 12 نومبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد پر لیگی رہنما کا موبائل فون گم ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد پر لیگی رہنما اسد عثمانی کا موبائل فون گم ہوگیا۔

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کا وفد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بات چیت کےلیے  بہادرآباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق بہادر آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، اسدعثمانی، کھیئل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر شامل تھے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق بہادرآباد آمد پر اسد عثمانی کا موبائل فون گم ہوگیا جو  اب تک نہیں مل سکا۔

مزید خبریں :