Time 13 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'صبا کو ساتھ نہ لانا' یہ میسج فضا کے بجائے صبا قمر کو ہی کردیا تھا: نتاشا علی

میں نے صبا کو بہت منایا کیونکہ اس کا موڈ اچھا خاصہ خراب ہوگیا تھا، لیکن اب وہ مان چکی ہے: نتاشا علی کی شو میں گفتگو—فوٹو: انسٹاگرام
میں نے صبا کو بہت منایا کیونکہ اس کا موڈ اچھا خاصہ خراب ہوگیا تھا، لیکن اب وہ مان چکی ہے: نتاشا علی کی شو میں گفتگو—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے فضا علی کے بجائے صبا قمر کو میسج بھیج دیا تھا جس میں صبا کا ہی تذکرہ تھا۔

یہ یقیناً ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے کہ جلد بازی یا بے دھیانی میں جس شخص سے متعلق دوسرے شخص سے بات کی جارہی ہوتی ہے وہ میسج اسی کو بھیج دیا جاتا ہے، حالیہ دور میں اگر چیٹ واٹس ایپ، انسٹاگرام یا میسنجر پر کی جارہی ہوتی ہے تو میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے لیکن پہلے ایسا نہیں تھا۔

حال ہی میں نتاشا علی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ 'ایسا کبھی ہوا کہ کسی اور کا میسج کسی اور کو کردیا؟'

نتاشا سوال سنتے ہی بے ساختہ قہقہہ لگاکر ہنس پڑیں، انہوں نے کہا 'ایسا میں صبا قمر کے ساتھ کرچکی ہوں، میسج کچھ غلط نہیں تھا لیکن ایسا ہوا تھا'۔

اداکارہ نے دلچسپ قصہ سنایا کہ 'یہ پرانی بات ہے جب فضا علی نئی نئی لاہور شفٹ ہوئی تھی، میں اسے گھر دلوانے اور شفٹنگ کروانے میں مدد کررہی تھی تو میں اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی، کبھی کبھی میں صبا، فضا اور جویریہ عباسی اکٹھے ہوجایا کرتے تھے'۔

انہوں نے کہا 'ایک دن ہم اکٹھے ہوئے تو فضا کو میں نے میسج کرنا تھا اور صبا قمر کو ہی کردیا کہ یار فضا ابھی صبا کو نہیں لے کر آنا، میں تمہیں بعد میں بتاؤں گی، یہ میسج صبا کو ہی کردیا اور اس نے پڑھ لیا'۔

انٹرویو کے دوران نتاشا کا کہنا تھا کہ 'میں نے صبا کو بہت منایا کیونکہ اس کا موڈ اچھا خاصہ خراب ہوگیا تھا لیکن اب وہ مان چکی ہے، ظاہر ہے اگر اس قسم کا میسج کوئی میرے لیے کرتا کہ نتاشا کو ساتھ نہ لانا تو میں بھی برا مان جاتی اور حیرانی ہوتی'۔

مزید خبریں :