15 جنوری ، 2013
کراچی …این جی ٹی …آ پ نے قیمتی اور مہنگی اشیا ء سے محبت کر نے والے افراد تو دیکھے ہو نگے لیکن تمارا(Tamara) نامی خاتون اپنے تکیے کی محبت میں مبتلا ہیں ۔33سالہ تمارا ہر لمحہ یہ تکیہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں جس کا نا م انہوں نے Boo رکھا ہو ا ہے ۔یہ تکیہ انہوں نے قبل نوا دارت کی ایک دکا ن سے خریدا تھا جسے انہوں نے آج تک نہیں دھویا ۔تمارا اس تکیے کو شا پنگ سے لے کر ڈرائیونگ اور جم سے بیو ٹی پا رلر تک لے کر جاتی ہیں جس سے ان کے دوست اور رشتے دار بھی پریشا ن ہیں۔ واضح رہے کہ اس تکیے نے ان کی منگنی تک تڑ وادی ہے لیکن تماراہیں کہ تکیے کی جدا ئی ایک پل برداشت نہیں کر سکتیں۔