14 نومبر ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 665 پر بند ہوا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 56 ہزار 873 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 52 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 50 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 8115 ارب روپے ہے۔