15 نومبر ، 2023
کرکٹر عماد وسیم اور محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جگہ ٹی 20 ٹیم میں نہیں بنتی۔
فاسٹ بولر محمد عامر عماد وسیم اور سابق کرکٹر عبدالرزاق جیو نیوز کے پروگرام 'ہارنا منع ہے' میں شریک ہوئے جس دوران بابراعظم کی کپتانی سے متعلق بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے اختیار دیا جائے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا۔
عماد وسیم اور محمدعامر نے کہاکہ بابراعظم کی جگہ ٹی 20 میں نہیں۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں ہے ٹیم میں گروپنگ ہوتی ہے، چیمپیئن ٹرافی کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پر بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہاکہ لگتا ہے آج بھارت جیتے گا جب کہ عماد وسیم نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کو ہراسکتی ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شکست کے بعد بابراعظم کی کپتانی ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابراعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔