Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

’زندگی میں دوستی اور دشمنی بھرپور نبھائی‘، عمران خان کا ساتھ دینے کے سوال پر شیخ رشید کا جواب

ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چِلہ پورا ہوگیا؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ چِلہ تو پوار ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں/ فائل فوٹو
ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چِلہ پورا ہوگیا؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ چِلہ تو پوار ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ انہوں نے دوستی اور دشمنی بھرپور نبھائی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ آمد پر صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چِلہ پورا ہوگیا؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ چِلہ تو پوار ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ شیخ صاحب چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں یا ہتھیار ڈال دیے؟ اس پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ کے فضل سے زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی بھرپور نبھائی ہے۔

مزید خبریں :