پاکستان
Time 15 نومبر ، 2023

بشریٰ بی بی نے عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو
جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔