Time 15 نومبر ، 2023
کھیل

قومی ٹیم کے تمام کوچ عہدوں سے ہٹادیےگئے، مکی آرتھر کی جگہ حفیظ ڈائریکٹر مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی سی بی کے تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا اور سابق کپتان محمد حفیظ کو  مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

بدھ کو  پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ٹیم مینجمنٹ اور بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کوچز کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹا یا گیا ہے، کسی کوچ کو فارغ نہیں کیا گیا،ان کی ذمے داریاں بدلی جا رہی ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ کوچز کا پورٹ فولیو تبدیل کر دیا گیا ہے، تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے ، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ذکاء اشرف سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،  ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

مزید خبریں :