Time 16 نومبر ، 2023
جرائم

خود کو ایف آئی اے افسر بتاکر افسران کو انکوائری کے نام پر ہراساں کرنیوالا مکینک گرفتار

ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے جب کہ ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے جب کہ ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

پشاور: خود کو ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو انکوائریوں کا خوف دلاکر ان سے سونے ہتھیانے والے گاڑیوں کے مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم خود کو ایف آئی اے اور حساس اداروں کا افسر ظاہر کررہا تھا، ملزم سجاد حسین سرکاری افسران کو انکوئریوں کے نام سے ہراساں کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سرکاری افسران کا کال ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی ماہر ہے جب کہ ملزم متعدد سرکاری افسران سے انکوائری کے نام پر کئی تولے سونا ہتھیا چکا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی جعل سازی پر 5 سال قید کاٹ چکا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے گاڑیوں کا مکنیک ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جعل ساز کے خلاف کارروائی ایک سرکاری افسر کے شکایت پر کی گئی،گرفتار جعل ساز نے شکایت کنندہ کو من گھڑت گولڈ انکوائری کے نام پر 25 تولے گولڈ بمعہ رسیدوں کے طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :