Time 16 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کو تباہ کردیا، سعودیہ کی شدید مذمت

اسرائیل فوجی اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے: میڈیا رپورٹس/ اسکرین گریب
اسرائیل فوجی اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے: میڈیا رپورٹس/ اسکرین گریب

اسرائیل فوج نے غزہ پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں اب سب سے بڑے الشفا اسپتال کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الشفا اسپتال کی مکمل بلڈنگ سمیت اسپیشل سرجریز بلڈنگ کو مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ ادویات اور طبی آلات کے گودام کو بھی اڑا دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوجی اسپتال میں موجود 200 کے قریب لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں حماس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر الشفا اسپتال میں حماس کی موجودگی کے دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں بڑی تباہی مچائی گئی،  بلڈوزر اور فضائی حملوں سے الشفا اسپتال کو زمین بوس کیا گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیل فورسز کی الشفا اسپتال پر کی جانے والی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور ساتھ ہی اردون کے فیلڈ اسپتال پر بمباری کو بھی قابل مزمت قرار دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت پرعالمی احتساب کا میکنیزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔


مزید خبریں :