16 نومبر ، 2023
گوگل کی مقبول ترین سروس میپس میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔
ان میں سے ایک فیچر ٹرانزٹ ڈائریکشنز کا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کو ان کی مطلوبہ منزل کے لیے بہترین راستے کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیچر سفر کی لمبائی، منزل پر پہنچنے کے ممکنہ وقت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر بہترین راستے کی نشاندہی کرے گا۔
اس فیچر سے صارف یہ جان سکے گا کہ مطلوبہ منزل تک جانے کے لیے کونسی پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کیا جائے یا کہاں پیدل چلنا زیادہ بہتر ہوگا۔
دوسرا فیچر collaboration لسٹ ٹول ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ کسی جگہ گھومنے کی منصوبہ بندی کر سکیں گے اور ووٹنگ کرکے مقام کا انتخاب کر سکیں گے۔
گوگل کے مطابق جب آپ کسی مقام کو میپس پر دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گے تو فوری طور پر collaborative لسٹ تیار کرکے وہاں گھومنے کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔
دوستوں کے گروپ میں شامل ہر فرد ان مقامات کو اس لسٹ میں شامل کرسکے گا جہاں وہ گھومنے کا ارادہ رکھتا ہوگا۔
ان میں سے کسی ایک مقام کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جاسکے گا اور ووٹس کے لیے ایموجیز ری ایکشنز کو استعمال کیا جائے گا۔
تیسرا فیچر ایموجی ری ایکشنز کا ہے۔
اس فیچر میں ہارٹ سمیت دیگر ایموجیز کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
کمپنی کے مطابق جب آپ کسی تصویر، ویڈیو یا ریویو کو دیکھیں گے تو ایموجیز کے ذریعے اپنے ری ایکشن کا اظہار کر سکیں گے۔
اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور ایموجی کچن کے ذریعے mashup ری ایکشنز بھی تشکیل دینا ممکن ہوگا۔