Time 16 نومبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل روکنےکےفیصلے کیخلاف اپیل دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل روکنےکے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلے تک سپریم کورٹ کا 23 اکتوبرکا فیصلہ معطل کرنےکی بھی استدعا کی ہے۔

درخواست کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ملزمان نے خود درخواست دی کہ ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے۔

مزید خبریں :