Time 16 نومبر ، 2023
کھیل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی  ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی شکست کے بعد ورلڈکپ 2023 کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

جمعرات کو ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، انڈین ٹیم نے چوتھی بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ وہ دو بار ورلڈچیمپئن بن چکی ہے۔

اس  بار ورلڈکپ کا چیمپئن کون بنے گا اس کا فیصلہ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈکپ فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت 2003 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں مدمقابل آئے تھے جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :