دنیا
Time 17 نومبر ، 2023

بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10 سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا/ فائل فوٹو
یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا/ فائل فوٹو

بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10 سالہ بچہ کا جسم چیر پھاڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق غصے سے بھرے بندروں کے جھنڈ نے اچانک سے بچے پر حملہ کردیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

گاؤں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گاؤں والوں پر بندروں کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ 7 دنوں میں تیسرا  واقعہ ہے۔ 

محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ گاؤں سے بڑے بندروں کو پکڑنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :