کھیل
17 نومبر ، 2023

والد کو ’مسٹر کالیا‘ کہنے پر ہنسی، ویوین رچرڈ کی بیٹی رمیز راجہ پر پھٹ پڑیں

 
نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈ کی رنگت کا مذاق اراتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا فائل فوٹو
نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈ کی رنگت کا مذاق اراتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز ٹیم کے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈ کی بیٹی مسابا گپتانے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اپنےوالدکی تضحیک پر ہنستے دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈ کی رنگت کا مذاق اراتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا ، اس پروگرام میں رمیز راجہ بطور مہمان شریک تھے جو کہ میزبان کے باتوں پر خوب ہنسے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ویوین رچرڈ  کی بیٹی اداکارہ مسابا گپتا نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈئیر سر رمیز راجہ، شائستگی ایک ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے۔

مسابا نے لکھا کہ قومی ٹی وی  چینل پر آپ کو یوں ہنستے دیکھ کر بہت دکھ ہوا، دنیا نے اس موضوع پر ہنسنا آج سے 30 سال پہلے ہی چھوڑ دیا تھا  اس لیے مستقبل کا سوچیں ہم تینوں فخر کیساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔

مزید خبریں :