کھیل
Time 17 نومبر ، 2023

رضوان مناسب امیدوار تھے، شاہین کی کپتانی کیلئے لابنگ نہیں کی: شاہد آفریدی

میرا اور شاہین کا جو رشتہ ہےاس سے لوگ سمجھیں گے کہ شاہد سپورٹ کررہا ہے: سابق کپتان کی گفتگو/ فائل فوٹو
میرا اور شاہین کا جو رشتہ ہےاس سے لوگ سمجھیں گے کہ شاہد سپورٹ کررہا ہے: سابق کپتان کی گفتگو/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کو کپتان بنوانے کیلئے لابنگ کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 نمائندہ جنگ کو   دیے گئے انٹر ویو میں شاہد آفریدی نے کہا حلفیہ کہتا ہوں کہ کبھی شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کیلئے سپورٹ نہیں کی ہے، میرے خیال میں ٹی ٹوئنٹی کیلئے محمد رضوان مناسب امیدوار تھے ۔ 

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس مہم کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہوں نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنانےکیلئے لابنگ کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا اور شاہین کا جو رشتہ ہےاس سے لوگ سمجھیں گے کہ شاہد سپورٹ کررہا ہے لیکن میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میں ان چیزوں میں نہیں پڑتا نہ مجھے اس کا شوق ہے، اگر میرا کو ئی چکر ہوتا تو میں چیئرمین کے خلاف بات نہ کرتا ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ ذکا اشرف اور محمد حفیظ نے کیا ہوگا۔

مزید خبریں :