17 نومبر ، 2023
لاہور : سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں نامزد معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کا حکم ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں اور وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔