17 نومبر ، 2023
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی اوراس سے پنجاب اورکے پی میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتربنایا جائےگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی اور منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جب کہ منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جاسکے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اورپائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔