Time 17 نومبر ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، نیب کی جیل میں عمران خان سے دوبارہ تفتیش

نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی: جیل ذرائع— فوٹو:فائل
نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی: جیل ذرائع— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم میں سردار مظفر، محسن ہارون اور اویس شامل تھے۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا اور نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالا جیل سے روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے اور نیب ٹیم پہلے بھی ان سے تفتیش کرچکی ہے۔

مزید خبریں :