Time 18 نومبر ، 2023
پاکستان

ایس بی سی اے کا غیرقانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت ایکشن

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت فیصلوں کا سامنا ہے، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور رپورٹ جمع نہ کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا: ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی— فوٹو: فائل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈی جی اسحاق کھوڑو نے تمام افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت فیصلوں کا سامنا ہے، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور رپورٹ جمع نہ کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ ٹیم متعلقہ اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات گرانے میں ناکام رہتی ہے، غیرقانونی تعمیرات گرانے سے متعلق رپورٹ عدالتوں میں پیش نہیں کی جاتی، اب کراچی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار نہ کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :