دنیا
18 نومبر ، 2023

امریکی اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے اسپتال میں فائرنگ کے واقعے  میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاستی دارالحکومت کانکرڈ میں نفسیاتی بیماریوں کے علاج سے متعلق اسپتال میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے اسپتال  کی لابی میں داخل ہوتی ہی ای فائرنگ کی جس سے ایک شخص مارا گیا تاہم ڈیوٹی پر موجود آفیسر کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کے محرکات معلوم کرنے اور اسپتال کے احاطے میں موجود ایک مشکوک کار سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جس سے متعلق خدشہ ہے کہ اس میں بم موجود ہو سکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص سمیت حملہ آور کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :