Time 18 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: روہت کے ٹاس کے طریقے نے کیوی کھلاڑیوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھادیے

جب بھی روہت شرما کو ٹاس کے لیے سکہ تھمایا جاتا ہے ، وہ اسی طرح سے سکے کو دور پھینکتے ہیں تاکہ صرف میچ ریفری نتیجہ دیکھ سکے: سکندر بخت__فوٹو: فائل
جب بھی روہت شرما کو ٹاس کے لیے سکہ تھمایا جاتا ہے ، وہ اسی طرح سے سکے کو دور پھینکتے ہیں تاکہ صرف میچ ریفری نتیجہ دیکھ سکے: سکندر بخت__فوٹو: فائل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کیمپ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹاس کے طریقے پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت نے جیو نیوز کے پروگرام میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت روہت شرما نے سکہ دور کیوں پھینکا؟ انہیں اوپر کی جانب اچھالنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے کافی دور پھینکا۔

سکندر بخت نے کہا جب بھی روہت شرما کو ٹاس کے لیے سکہ تھمایا جاتا ہے وہ اسی طرح سے سکے کو دور پھینکتے ہیں تاکہ صرف میچ ریفری نتیجہ دیکھ سکے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے کیوی کیمپ میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاکس کرکٹ سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کیمپ کے ذرائع نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران روہت شرما کے ٹاس کے طریقے پر سب سوالات اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم اور معین خان نے اس قسم کے خیالات کو رد کردیا۔

وسیم اکرم نے نجی ٹی وی کے ایک کرکٹ شو میں اس حوالے سے کہا کہ 'یہ فیصلہ کون کرتا ہے کہ سکا ہوا میں اچھالنے کے بعد کہاں گرنا چاہیے؟ یہ صرف اسپانسرشپ کے لیے ہے، سکہ کہیں بھی گر سکتا ہے، مجھے شرمندگی ہورہی ہے'۔

اس کے علاوہ شو میں موجود معین خان نے کہا 'یہ سچ نہیں ہے، میرے خیال میں انہیں (سکندر بخت) غلط فہمی ہوئی ہے، ہر کپتان کا سکہ اچھالنے کا طریقہ الگ ہوتا ہے'۔

مزید خبریں :