Time 15 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ میں سیمی فائنل کا دنگل آج ہوگا

لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹ سے شکست دی تھی__فوٹو: فائل
لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹ سے شکست دی تھی__فوٹو: فائل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

 لیگ مرحلے میں بھارتی ٹیم نے کیویز کو چار وکٹ سے شکست دی تھی، آج ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو یعنی کل کھیلا جائے گا، یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے میں بھی ممکن نہیں ہوسکا تو جنوبی افریقا پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔


مزید خبریں :