13 سالہ لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ایوری ایمرسن نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا ہے/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ
ایوری ایمرسن نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا ہے/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈ 

13 سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق  ایوری ایمرسن فشر نامی امریکی کم عمر لڑکی نے اپنی حیرت انگیز مہارت سے سب کو حیران کر دیا۔

ایوری ایمرسن نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایک مقامی  مچھلی گھر کے اکیوریم میں سر انجام دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایوری ایمرسن کی ویڈیو بھی اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایوری کو اسکوبا سوٹ پہنے پانی کے اندر اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے،  ایوری  نے یہ ریکارڈ تین منٹ میں بنایا ہے اور اس دوران اس نے 38 کرتب دکھائے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہر  جادو گر مارٹن ریس نے 2020 میں بنایا تھا اور انہوں نے پانی میں 20 کرتب دکھائے تھے۔


مزید خبریں :