Time 18 نومبر ، 2023
دنیا

اسرائیلی فوج کا خان یونس میں رہائشی عمارت پر حملہ، 26 فلسطینی شہید

رہائشی عمارت پر حملے کے نتیجے میں 23 افراد شدید زخمی حالت میں لائے گئے: ڈائریکٹر نصر اسپتال/ فوٹو اے ایف پی
رہائشی عمارت پر حملے کے نتیجے میں 23 افراد شدید زخمی حالت میں لائے گئے: ڈائریکٹر نصر اسپتال/ فوٹو اے ایف پی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس میں 20 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر نے خان یونس کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 26 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نصر اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خان یونس کے حماد شہر پر ہونے والے حملے کے بعد اسپتال میں 26 لاشیں اور 23 زخمی لائے گئے جن کو شدید زخم آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق خان یونس میں حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیل کی جانب سے خان یونس کے جنوبی شہر سے لوگوں کو منتقلی کا حکم دیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے نمائندے نے کہا کہ ہم لوگوں سے دوسری جگہ منتقلی کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمیں پتا ہے یہ مشکل ہے لیکن ہم دو طرفہ فائرنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتیں نہیں چاہتے۔


مزید خبریں :