پاکستان
Time 19 نومبر ، 2023

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی مسلسل دوسرے روز سرفہرست

کراچی میں اے کیو آئی 278 ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے/ فائل فوٹو
کراچی میں اے کیو آئی 278 ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے/ فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی مسلسل دوسرے روز  سرفہرست ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں اے کیو آئی 278 ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودی ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جہاں آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے جبکہ آج پھر پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ کی خطرناک شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں صبح سات بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 380 ریکارڈ ہوئی جس کے باعث  نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔


مزید خبریں :