بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

سجنے صبح کی واک پر گئے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا: بیٹی سنجینا/ فائل فوٹو
سجنے صبح کی واک پر گئے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا: بیٹی سنجینا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی مشہور  زمانہ فلم دھوم کے ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے گدھوی کا شمار بالی وڈ کے مشہور فلم ڈائریکٹروں میں ہوتا ہے، سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی سنجینا گدھوی کی جانب سے کی گئی ہے۔

سنجے گدھوی کی بیٹی سنجینا کی جانب سے بتایا گیا کہ والد صبح کی واک پر گئے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کا انتقال گھر پر ہی ہو گیا تھا۔

 بیٹی سنجینا نے مزید بتایا کہ وہ بلکل صحت مند تھے اور انہیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی، اچانک موت نے پوری فیملی کو شدید صدمے میں ڈال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کی عمر 56 سال تھی اور  3 دن بعد ان کی سالگرہ منائی جانی تھی۔

واضح رہے سنجے نے بالی وڈ میں ایک ڈائریکٹر کی حیثیت سے قدم رکھا اور 'تیرے لیے' انکی پہلی فلم تھی، فلم دھوم، دھوم 2، 'میرے یار کی شادی ہے' سمیت دیگر کامیاب فلمیں بھی بنائیں جن سے انہیں خوب شہرت ملی۔

مزید خبریں :