Time 19 نومبر ، 2023
کھیل

پشاور ریجن نےکراچی وائٹس کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

پشاور ریجن نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا ، فائنل میں کراچی وائٹس کو 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی وائٹس کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی ، پشاور کے خلاف آدھی ٹیم 56 رنز پر آؤٹ ہوئی ، پھر کپتان سرفراز احمد نے 22 اور اعظم خان نے 30 رنز بنائے لیکن ٹیم 32ویں اوور میں 103 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

پشاور کی جانب سے محمد عمران نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں محمد حارث نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پشاور کی جیت آسان بنا دی۔

پشاور نے ہدف 18ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کر لیا ۔

محمد عمران پلیئر آف دی فائنل قرار پائےجبکہ حسیب اللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور صائم ایوب بہترین بیٹر ،زاہد محمود اور عباس آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔ 

مزید خبریں :