Time 19 نومبر ، 2023
جرائم

چکوال کے مدرسے میں طلبہ سے زیادتی، مزید 2 اساتذہ گرفتار

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے— فوٹو:فائل
گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے— فوٹو:فائل

چکوال میں مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مزید 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چکوال پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتاریاں جاری ہیں اور چکوال پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں بلال اور اختر شامل ہیں جو مدرسے میں بطور اساتذہ تعینات تھے۔

پولیس کی جانب سے مدرسے کی انتظامیہ کو دونوں اساتذہ کو گرفتار کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل بھی لیب میں بھجوا دیے گئے ہیں اور پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کر لیا ہے تاہم زیادتی کا الزام ماننے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مدرسے کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو داد رسی کے لیے سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :