Time 20 نومبر ، 2023
پاکستان

ایم کیوایم کے سابق ایم پی اے پارٹی سے 36 سالہ رفاقت توڑ کر پی پی کو پیارے ہوگئے

فروری کو بھی پورے کراچی سے تیر جیتے گا، پتنگ بوکاٹا کریں گے: مرتضیٰ وہاب— فوٹو: فائل
فروری کو بھی پورے کراچی سے تیر جیتے گا، پتنگ بوکاٹا کریں گے: مرتضیٰ وہاب— فوٹو: فائل

متحدہ قوومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی  ایم کیو ایم کی 36 سالہ رفاقت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پی پی میں شمولیت کے موقع  پر بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔

اس موقع پر سینیئرپی پی رہنما ناصرحسین شاہ نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بھی پورے کراچی سے تیر جیتے گا، پتنگ بوکاٹا کریں گے۔ مرتضی وہاب نے ’بوکاٹا‘ کے نعرے بھی لگائے۔

مزید خبریں :