کھیل
Time 20 نومبر ، 2023

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم میں کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ متوقع نام سامنے آگئے

ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل
ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا اور ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خرم شہزاد، میر حمزہ، ابرار احمد، عامر جمال، سعود شکیل، آغا سلمان، محمد رضوان، سرفراز احمد اور امام الحق بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :