Time 20 نومبر ، 2023
کھیل

فائنل میں ہربھجن کا انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ، صارفین نے معافی کا مطالبہ کردیا

میچ کے دوران ہندی کمنٹری باکس میں موجود سابق بولر ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو پسند نہیں آیا—فوٹو: اسکرین شاٹ
میچ کے دوران ہندی کمنٹری باکس میں موجود سابق بولر ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو پسند نہیں آیا—فوٹو: اسکرین شاٹ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے آئے جس میں کینگروز کو کامیابی ملی۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل میں بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ان شخصیات میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہ رخ خان، ایوشمان کرانہ وغیرہ شامل تھے، اس کے علاوہ اس میچ میں ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور کے ایل راہول کی اہلیہ اتھیا شیٹی بھی موجود تھیں۔

میچ کے دوران ہندی کمنٹری باکس میں موجود سابق بولر ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

ہندی کمنٹیٹرز کی جانب سے اداکاراؤں سے متعلق کرکٹ کی سمجھ بوجھ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اسکرین پر جب انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کو دکھایا گیا تو ہربھجن سنگھ نے کہا 'اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے یا فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو جانتا نہیں کہ کتنی سمجھ ہوگی'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق سابق کرکٹر کو اس قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، کچھ لوگوں نے ہربھجن سے عوام طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :