Time 21 نومبر ، 2023
پاکستان

محمد خان بھٹی کی تعیناتی کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی/ فائل فوٹو
لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی/ فائل فوٹو

 لاہور:  اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کوپرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے ان سے مزید تفتیش درکار نہیں۔

دوران سماعت پراسکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے اور ساتھ ہی ان کی ضمانت خارج کی جائے۔

 عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مزید خبریں :