Time 21 نومبر ، 2023
کھیل

ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے__فوٹو: فائل
ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے__فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :